سندھ کے لوگوں کو آصف زرداری کو شکست دینے کا موقع مل رہا ہے عمران خان
فریال تالپور لوگوں کو ووٹ دینے کے لیے دھمکیاں دے رہی ہیں، چیئرمین تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ 25 جولائی کو سندھ کے لوگوں کو آصف زرداری کو شکست دینے کا موقع مل رہا ہے۔
شہداد کوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آج بلوچستان سے زیادہ خراب حالات اندرون سندھ کے ہیں، کئی برس سے اندرون سندھ کا حال دیکھتا آیا ہوں، افسوس ہوا یہاں کوئی بڑا اسپتال نہیں، سندھ میں ہزاروں لوگ ہیپاٹائٹس کا شکار ہیں، یہاں پانی نہیں، بجلی کبھی کبھی آتی ہے۔
آصف زرداری اورفریال تالپورکا نام ای سی ایل میں شامل ہونے پر عمران خان کا کہنا تھا کہ35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے باعث ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ، جو سندھ میں لوٹ مار ہورہی ہے وہ کسی صوبے میں نہیں ہورہی، جتنا پیسہ سندھ سے چوری ہوا ایسا پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پرفریال تالپور لوگوں کو ووٹ دینے کے حوالے سے دھمکیاں دے رہی ہیں، یہ عوام کے خوف پر حکومت کرتے ہیں، یہ سندھ کے لوگوں کو انسان نہیں سمجھتے لیکن 25 جولائی کو سندھ کے لوگوں کو آصف زرداری کو شکست دینے کا موقع مل رہا ہے اور یہ موقع بار بار نہیں ملتا، آپ کو ان ظالموں کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے، اپنی تقدیر بدلنے کے لیے ان کے خلاف ووٹ ڈالیں۔