کوٹری بجلی کی بندش کیخلاف قومی شاہراہ پر دھرنا

ٹائر نذر آتش،ٹریفک 2 گھنٹے تک معطل، بجلی بحالی کی یقین دھانی پر احتجاج ختم.

ٹائر نذر آتش،ٹریفک 2 گھنٹے تک معطل، بجلی بحالی کی یقین دھانی پر احتجاج ختم. فوٹو: فائل

کوٹری نانگو لائین میں 2 دن سے بجلی نہ ہونے کے خلاف مکینوں کی بڑی تعداد نے نیشنل ہائی وے پر احتجاج ی مظاہرہ کیا اور ٹائر نذر آتش کرکے حیسکو انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے لگائے۔

ڈنڈا بردار مظاہرین نے وہاں سے گزرنے والی تمام ٹریفک کو گزرنے سے روک دیا۔ جس کے نتیجے میں 2 گھنٹوں تک گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے علاقے کا ٹرانسفارمر گزشتہ 2 روز سے خراب ہے مگر حیسکو انتظامیہ اس کو درست نہیں کر رہی۔




جبکہ حیسکو انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں بجلی بہت زیادہ چوری ہوتی ہے اور یہاں کے مکین بجلی کا بل ادا نہیں کرتے، اس وجہ سے یہاں کام میں تاخیر ہو رہی ہے۔ بعد ازاں کوٹری پولیس نے حیسکو حکام سے بات کر کے جلد بجلی کی بحالی کا یقین دلا کر احتجاج ختم کروایا۔
Load Next Story