سمٹ بینک پرعوامی خدشاتکھاتیداروں میں تشویش کی لہردوڑ گئی
کھاتیدار متاثر نہیں ہونگے، بینک تمام ذمے داریاں پوری کررہا ہے، اسٹیٹ بینک اعلامیہ
سمٹ بینک کے جعلی اکاؤنٹس سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے معاملے پر سپریم کورٹ کے احکام اور تفتیش کا دائرہ اہم سیاسی شخصیات تک وسیع ہونے کے بعد سمٹ بینک کے بارے میں عوامی خدشات بالخصوص کھاتیداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
سوشل میڈیا کے ذریعے عوام اور کھاتیدار سمٹ بینک سے رقوم نکلوانے کے پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں عوامی حلقوں کی تشویش دور کرنے اور سمٹ بینک کے کھاتیداروں کے اطمینان کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وضاحتی اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ سمٹ بینک کے بارے میں سپریم کورٹ کے احکام سے بینک کے کھاتے دار متاثر نہیں ہوں گے ، مرکزی بینک نے سپریم کورٹ کے 8 جولائی کو انسانی حقوق کیس نمبر 39216-G سے متعلق جاری کردہ آرڈر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سمٹ بینک کی خدمات معمول کے مطابق جاری ہیں اور کھاتیداروں کی رقوم کے تحفظ کے لیے تمام ذمے داریاں پوری کررہا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے میڈیا بالخصوص سوشل میڈیا پر سمٹ بینک کے بارے میں پھیلائی جانے والی اطلاعات کو غلط اور گمراہ کن قرار دے دیا ، اسٹیٹ بینک نے عوام بالخصوص سمٹ بینک کے کھاتے داروں پر زور دیا ہے کہ سمٹ بینک سے متعلق غلط معلومات پر دھیان نہ دیں ، سپریم کورٹ کے احکام سے بینک کے امور متاثر نہیں ہوں گے کھاتے داروں کی رقوم محفوظ ہیں۔