چیمپئنز ٹرافی سیمی کی جگہ ڈیوائن براوو ویسٹ انڈین کپتان مقرر
نوجوان بیٹسمین کی آزمائش 7 جون کو اوول میں پاکستان کیخلاف میچ میں ہوگی
ویسٹ انڈیز نے چیمپئنز ٹرافی کیلیے ڈیوائن براوو کوٹیم کا نیا ون ڈے کپتان مقرر کردیا۔
ڈیرن سیمی بطور پلیئر انگلینڈ جانیو الے اسکواڈ میں شامل رکھے گئے ہیں اور وہ بدستور ٹیسٹ اور ٹی 20 میں کیریبیئن جزائر کی قیادت کرتے رہیںگے، جزائر غرب الہند کی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 7 جون کو پاکستان کیخلاف اوول، لندن میں کھیلے گی۔زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز میں حصہ لینے والے آندرے رسل، نرسنگھے دیونرائن، ویرا سیمی پرمیول اور کیرون پولارڈ کو چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایاجاسکا جبکہ سیمی ، روی رامپال، سموئلز، گیل ، ڈیون اسمتھ اور نوجوان جیسن ہولڈر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے،ویسٹ انڈین ٹیم نے گذشتہ برس سری لنکا میں منعقدہ ورلڈ ٹی 20 چیمپئن شپ جیتی ہے لیکن ڈیرن سیمی کی زیرقیادت ٹیم گذشتہ تین برسوں میں صرف تین ون ڈے سیریز ہی اپنے نام کرپائی ہے، جس میں سے بھی دو بنگلہ دیش اور ایک زمبابوے کیخلاف ہے۔
سلیکشن پینل کے چیئرمین کلائیڈ بوٹس نے ڈیرن سیمی کی جگہ آئی سی سی ایونٹ میں ڈیوائن براوو کو کپتان بنائے جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہاکہ ٹیسٹ اور ٹی 20 میں ہماری ٹیم کی پرفارمنس میں تسلسل سے بہتری نمایاں ہے اور ہم ان دونوں فارمیٹس میں سیمی کو کپتان برقرار رکھیں گے تاہم ون ڈے میں نتائج اتنے جاندار نہیںہیں، اس لیے ہم ایک روزہ کرکٹ میں نئے چہرے کو بطور قائد سامنے لانے کیلیے اس وقت کو بہترین خیال کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ سیمی کی زیرقیادت ویسٹ انڈیز 30ون ڈے ہارا جبکہ 19 جیتا ہے،براوو نے ون ڈے ٹیم کی کپتانی ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ سیمی ہماری ٹیم میں بطور پلیئر موجود ہیں، میں ٹیم منیجمنٹ اور تمام پلیئرز کے ساتھ ملکر ویسٹ انڈیز کو اس فارمیٹ میں بہتر نتائج دینے کی کوشش کروں گا، سیمی نے نئے کپتان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا، ان کاکہنا تھا کہ میں انھیں اپنے سوفیصد تعاون کا یقین دلاتا ہوں ہمارا منصوبہ اپنی ٹیم کو ون ڈے کرکٹ کا چیمپئن بنوانا ہے، ۔ حتمی 15رکنی اسکواڈ میں شامل پلیئرز کے نام یہ ہیں۔ڈیوائن براوو ( کپتان )، دنیش رامدین ( وکٹ کیپر ، نائب کپتان )، ٹینو بیسٹ، ڈیرن براوو، جونسن چارلس، کرس گیل، جیسن ہولڈر، سنیل نارائن، کیرون پولارڈ، روی رامپال، کیمار روئچ، ڈیرن سیمی، مارلون سموئلز، رام نریش سروان اور ڈیون اسمتھ۔