قائد عوام یونیورسٹی تعلیم و تحقیق کے لیے 5 ترک جامعات سے معاہدے

 بیچلر،ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کرنے والے50طلبہ واساتذہ6ماہ تک ترک حکومت کے خرچے پر تعلیم حاصل اور تحقیق کریں گے

 بیچلر،ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کرنے والے50طلبہ واساتذہ6ماہ تک ترک حکومت کے خرچے پر تعلیم حاصل اور تحقیق کریں گے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

قائدعوام انجینئرنگ یونیورسٹی نواب شاہ نے طلبہ واساتذہ کو ترکی میں تعلیم وتحقیق کے لیے5یونیورسٹیوں کے ساتھ ایم او یو سائن کر دیے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم رضا سموں نے ترکی کی 5 یونیورسٹیوں کے ریکٹرز کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جن میں سکاریا یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر مظفر الماس، انبانت بیصل یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر مصطفی علی شارلی،کارا بوک یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر رفیق دولات،حاجی تی پی یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر احلق اوزان،اتاترک یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر اومارچو ماکلی شامل ہیں۔


قائدعوام یونیورسٹی کے فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر گردن داس نے صحافیوں کو مزید بتایاکہ معاہدیکے تحت قائدعوام یونیورسٹی کے بیچلر،ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کرنے والے50طلبہ واساتذہ6ہفتوں سے6ماہ تک ترک حکومت کے خرچے پر ان جامعات میں تعلیم حاصل اور تحقیق کریں گے۔ ان کی رہائش ٹکٹ ودیگر تمام اخراجا ت یہ یونیورسٹیاں برداشت کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کے تحت ترکی کے طلبہ بھی قائدعوام یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے علاوہ تحقیق بھی کرسکیں گے۔ یہ پروگرام تعلیمی سال2018-2019میں شروع ہوگا۔

 
Load Next Story