بچت اسکیموں میں جولائی تا مئی 18364 ارب کی سرمایہ کاری
پرائزبانڈز94.63ارب،ڈیفنس سیونگ8.4ارب،ریگولر انکم سرٹیفکیٹ7.87ارب،متفرق اسکیموں میں 119ارب انویسٹ
قومی بچت اسکیموں پرمالی سال 2017-18 کے پہلے 11ماہ کے دوران 183ارب 63کروڑ 93لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کیلیے ہدف230ارب روپے تھا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی تا مئی کے دوران ڈیفنس سیونگ سرٹیفکٹس کی مد میں 8ارب 42 کروڑ روپے، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کی شکل میں 7ارب 86کروڑ 49لاکھ روپے، پرائز بانڈز کی مد میں 94ارب 63کروڑ 15لاکھ روپے جبکہ متفرق اسکیموں میں 119ارب 20کروڑ 33لاکھ روپے جمع کیے گئے، اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری میں نمایاں کمی ہوئی، 11ماہ کے دوران اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری منفی 46 ارب 48کروڑ روپے رہی۔
نیشنل سیونگز اسکیموں میں سب سے زیادہ 62ارب 53کروڑ 18لاکھ روپے کی سرمایہ کاری مئی کے مہینے میں کی گئی، جنوری اور اپریل کے مہینوں میں سب سے کم 3ارب 27کروڑ اور 3ارب 24کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی۔ نیشنل سیونگز کیلیے گزشتہ مالی سال کا 230ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، بنیادی شرح سود میں کمی کی وجہ سے قومی بچت کھاتوں میں سرمایہ کاری سال کے ابتدائی مہینوں میں کافی کم رہی تاہم مئی کے مہینے میں نمایاں اضافہ ہوا۔
نیشنل سیونگز میں مالی سال 2016-17 میں 207ارب 61کروڑ 70لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جون کے آخر میں نیشنل سیونگز کی ورکرز یونین کی جانب سے ملک بھر میں کی جانے والی ہڑتال سے گزشتہ ماہ مطلوبہ ہدف پورا کرنے میں شدید مشکلات سامنا کرنا پڑا جس سے 230ارب روپے کا ہدف مشکل ہوگیا ہے۔