اگلے 4 روز تک شہر کا موسم معتدل اور بوندا باندی کا امکان
سمندر کی نچلی ہواؤں سے موسم متعدل ہے،آج موسم ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 4 دن تک موسم معتدل رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ کئی روز کے دوران سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے شہر کا مطلع ابر آلود ہےتاہم اگلے 4 دن تک موسم معتدل رہنے کا امکان ہے جس کے دوران شہر کا زیادہ زیادہ درجہ حرارت 33سے 35 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28جبکہ زیادہ سے زیادہ 34.8 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا سمندرکی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آج کو شہر کا مطلع ابر آلود جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں بونداباندی کا امکان ہے۔