غریبوں نے الطاف حسین کو نجات دہندہ مان لیا ہے آصف حسنین
11مئی کاسورج نئی تبدیلی کی بنیاد رکھے گا،لانڈھی میں کارنر میٹنگ سے خطاب.
حق پرست امیدوار این اے 255 سید آصف حسنین، پی ایس 122سید خالد احمد نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ11مئی کو نہ صرف سندھ بلکہ دیگر صوبوں سے بھی حیرت انگیز نتائج دے گی جو جاگیردارانہ نظام کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہونگے۔
یہی وجہ ہے کہ دو فیصد جاگیردار اور وڈیرے ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے کی کوششیں کررہے ہیں،آج ملک بھر میں غریب ،متوسط اور محروم طبقات نے جاگیرداروں ،وڈیروں اور بدعنوان سیاستدانوں کے خلاف علم بغاوت بلند کرکے الطاف حسین کو ہی اپنا نجات دہندہ مان لیا ہے،لانڈھی میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں امیدواروں نے کہا کہ قوم متحدہ کے قائد الطاف حسین کی قیادت میں متحد و منظم ہے،دہشت گرد جتنا بھی زور لگالیں متحدہ قومی موومنٹ کی مقبولیت بڑھتی جائے گی عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے دہشت گردوں کو شکست دیں گے۔
پاکستان میں11مئی کاسورج ایک نئی تبدیلی کی بنیاد رکھے گا، متحدہ قومی موومنٹ پوری قوت کے ساتھ عوامی حقوق کی جنگ جاری رکھے گی،پاکستان کے قیام سے لے کرآج تک ملک میں ایسے طبقے کی حکمرانی قائم ہے جس نے کبھی بھی ملک کے مسائل میں دلچسپی نہیں لی جبکہ اپنے مسائل حل کیے اور ہر قانون ذاتی مفادات کے لیے تشکیل دیا،اب 2013کے الیکشن میں ایسا نہیں ہوگا عوام ان جھوٹے نعروں اور فریبی وعدوں سے تنگ آچکے ہیں اور اس بات کو تسلیم کرچکے ہیں کہ ملک میںمتحدہ قومی موومنٹ جیسی قیادت کی ضرورت ہے۔