پنجاب پولیس کی کالی بھیڑوں کے خلاف نیب متحرک ہوگیا ایس ایچ او گرفتار
تھانہ برکی کے ایس ایچ او نوید اعظم نے شہری سے 30 لاکھ روپے رشوت وصول کی اور غیر قانونی جائیدادیں بنائیں
قومی احتساب بیورو (نیب) نے کارروائی کرتے ہوئے کرپشن کے الزام میں پنجاب پولیس کے ایس ایچ او کو گرفتار کرلیا۔
نیب لاہور کے مطابق تھانہ برکی کے ایس ایچ او نوید اعظم کو کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نوید اعظم نے غیر قانونی طور پر شہری ندیم احمد کو حبس بیجا میں رکھا اور رہائی کے لیے 30 لاکھ روپے بطور رشوت وصول کیے۔ ملزم نے اپنی اہلیہ کے نام پر متعدد غیر قانونی جائیدادیں بھی بنائیں۔
ادھر شہری ندیم احمد پر بھی عوام سے دھوکہ دہی کے زریعے کروڑوں روپے وصول کرنے کا الزام ہے جس کے خلاف نیب لاہور تحقیقات کر رہا ہے۔ ملزم ندیم احمد کے انکشافات پر ہی سابق ایس ایچ او کی گرفتاری عمل میں لائی گئی نیب حکام نے ملزم ایس ایچ او نوید اعظم کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا۔ احتساب عدالت نے ملزم نوید اعظم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔