لوگ کہتے ہیں میں آئندہ وزیراعلیٰ سندھ ہوں اویس مظفر
انوکھے نتائج آنے والے ہیں،انھیں انکے گھر میں شکست دیں گے،سسی پلیجو.
پیپلزپارٹی کے امیدوار اویس مظفر نے کہاہے کہ شیرازی برادران جو قبل ازیں یہاں سے منتخب ہوئے تھے، عوامی توقعات پر پورے نہیں اترے۔
ٹھٹھہ سے میں اور پیپلزپارٹی کے تمام امیدوار جیتیں گے جس کے بعد اسپتال اور سڑکوں سمیت تمام سہولیات کو بہتر کریں گے۔ ایکسپریس نیوزکے پروگرام تکرار میں ایک سوال پر انھوں نے کہاکہ لوگ کہتے ہیں، اویس مظفرآئندہ وزیراعلیٰ سندھ ہوں گے تاہم وہ خود ایسا نہیں کہتے۔ سسی پلیجو نے کہا کہ انوکھے نتائج آنے والے ہیں۔ انھیں ان کے گھر میں شکست دیں گے۔
مسلم لیگ(ن) کی رہنما ماروی میمن نے کہاکہ ٹھٹھہ پیپلزپارٹی کا گڑھ تھا جو اب ٹوٹ چکاہے۔ ان کے پاس بیچنے کے لیے کچھ نہیں، اب یہ عوام کا گڑھ ہے۔ لوگوں کو پتاچل گیاہے، ن لیگ کے لوگ تگڑے اور سچے ہیں اور عوام کے ہی ہیں۔ لوگ سیانے ہیں، وہ جانتے ہیں جن لوگوں نے انھیں غربت، بیروزگاری، مہنگائی، لوڈشیڈنگ کا تحفہ دیا، انھیں دوبارہ ووٹ دینا خودکشی کے برابر ہے۔