بلوچستان میں عام شہری خوفزدہ بیوروکریسی کترانے لگی

طرح طرح کی پرکشش مراعات کا اعلان بے سود، ’’روٹیشن پالیسی‘‘ کام آگئی.

طرح طرح کی پرکشش مراعات کا اعلان بے سود، ’’روٹیشن پالیسی‘‘ کام آگئی. تصویر ایکسپریس ٹریبیون

بلوچستان جیسے '' ہارڈ'' صوبے میں جہاں امن و امان نے عام شہریوں کو خوفزدہ کر دیا ہے وہاں سول بیوروکریسی کے فرائض مسلح افواج کے سپرد کرنیکی تجویز مسترد کرتے ہوئے یہ قرار پایا ہے کہ اب بلوچستان میں انتظامی امور چلانے کی ذمے داری سول بیوروکریسی کی ہوگی۔


ذرائع کے مطابق مالی مسائل، سخت موسمی حالات اور امن و امان کی بدترین صورتحال کے باعث بلوچستان اس وقت سول بیورو کریسی میں ایک''ہارڈ ایریا'' تصور کیا جاتاہے۔ وفاقی حکومت نے بیوروکریسی کو وہاں تعینات کر نے کے لیے طرح طرح کی پرکشش مراعات کا اعلان بھی کیا ہے ۔ اس کے باوجود افسران بلوچستان میں اپنی خدمات انجام دینے سے کتراتے ہیں۔
Load Next Story