سربجیت کی ہلاکت دوستی بسوں پر حملوں کا خطرہ

بھارتی انتہا پسندوں کی ننکانہ صاحب امرتسرمیں دوستی بس کو جلانے کی دھمکی

بھارتی انتہا پسندوں کی ننکانہ صاحب امرتسرمیں دوستی بس کو جلانے کی دھمکی فوٹو: فائل

KARACHI:
بھارتی دہشت گرد سر بجیت سنگھ کی پاکستان میں ہلاکت کے بعد پاک بھارت دوستی بسوں پرحملوں کے خطرات منڈلانے لگے۔


یہی وجہ ہے کہ پاک بھارت دوستی بس میں کسی مسافر نے سوار ہونے کی ہمت نہیں کی اورکسی مسافر کے بغیر خالی بھارتی بس سیکیورٹی کے انتہائی سخت حصار میں ننکانہ صاحب پہنچی اور خالی ہی واپس چلی گئی۔ یاد رہے کہ منگل کے روز بھارتی شر پسندوں نے پاکستان ننکانہ امر تسر دوستی بس کوجلانے کی دھمکی دی تھی، جس کے باعث دوستی بس کو خفیہ راستے سے امر تسر لایا گیا اور واپس کردیا گیا۔یہاں پر یہ بات قابل ذکر ہے کہ انتہائی سخت سیکیورٹی اور احتیاطی تدابیر کے باوجو د بھی بس خالی پہنچی اور خالی واپس چلی گئی۔

Recommended Stories

Load Next Story