متھن چکروتی کا بیٹا مہاکشے چکروتی رشتہ ازدواج میں منسلک

مہاکشے چکروتی اور مدالسا شرما کی شادی کی پُر تعیش تقریب متھن کے لگژری ہوٹل میں ہوئی۔

بھوج پوری اداکارہ نے مہاکشے چکروتی پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

متھن چکروتی کے بیٹے مہاکشے چکروتی بھوج پوری اداکارہ سے زیادتی کے الزامات کے باوجود اپنی منگیتر مدالسا شرما کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق متھن چکروتی کے بیٹے مہاکشے چکروتی اور مدالسا شرما کی شادی کی پروقار تقریب بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع اوٹی میں متھن کے لگژری ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں اداکار کے قریبی رشتہ داروں، دوست احباب سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شرکت کی۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BlCx6t_FfB2/"]


اس سے قبل دہلی کی مقامی عدالت میں متھن چکروتی کی اہلیہ اور بیٹے کے خلاف بھوج پوری فلم انڈسٹری کی اداکارہ نے ایک شکایت درج کروائی تھی جس میں مہاکشے چکروتی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ اداکارہ کو شادی کا جھانسا دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور پھر شادی سے انکار کردیا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BlCyMVNl4WE/"]

بعد ازاں عدالت نے متھن چکروتی کے بیٹے اور اہلیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا اور پھر پولیس نے عدالتی حکم پر مقدمہ درج کرتے ہوئے متھن چکروتی کے گھر پر چھاپا مارا اور اس وقت دلہن کے گھر والے بھی وہاں موجود تھے جنہوں نے ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے شادی کی تقاریب ایک ہفتے کے لیے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
Load Next Story