لاہور روزنامہ ایکسپریس کے گروپ ایڈیٹراورکالم نگارعباس اطہر سپرد خاک

سید عباس اطہر نے جنرل ضیاء الحق کےدور آمریت میں جیل بھی کاٹی ، حکومت ِ پاکستان نے انہیں کئی ایوارڈز سے نوازا ہے

عباس اطہر کی تاریخی ہیڈلائن''اِدھرتم اُدھر ہم'' نصاب کاحصہ بھی بنی ، وہ '' کنکریاں'' کے عنوان سے برسوں کالم لکھتے رہے ، فوٹو: فائل

روزنامہ ایکسپریس کے گروپ ایڈیٹر اورمعروف کالم نگار عباس اطہر کو مقامی قبرستان میں آہوں اور سککیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ہے۔


سید عباس اطہر کینسرکے باعث گزشتہ شب سی ایم ایچ اسپتال لاہور میں انتقال کر گئے تھے، انہیں تاج پورہ ہاؤسنگ اسکیم میں سپرد کاک کیا گیا۔ ان نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر بدر، مسلم لیگ (ق) کے کامل علی آغا اور دیگر اہم سیاسی شخصیات اور صحافیوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عباس اطہر کےقلم کی کاٹ تلوار سے زیادہ تیز سمجھی جاتی تھی، ان کی تاریخی ہیڈلائن''اِدھرتم اُدھر ہم'' نصاب کاحصہ بھی بنی، وہ '' کنکریاں'' کے عنوان سے برسوں کالم لکھتے رہے۔

روزنامہ ایکسپریس کے گروپ ایڈیٹرسید عباس اطہر نے جنرل ضیاء الحق کےدور آمریت میں جیل بھی کاٹی، حکومت ِ پاکستان نے انہیں کئی ایوارڈز سے نوازا جبکہ صدر آصف زرداری، گورنر پنجاب احمد محمود ، نگراں وزیراعلیٰ نجم سیٹھی،چئیرمین تحریک انصاف عمران خان اورجماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نےان کی وفات پرگہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
Load Next Story