الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے الیکٹرانک پرچی کا نظام شروع کردیا
الیکشن کے حوالے سے تمام حفاظتی انتظامات کرلئے گئے ہیں اور یہ تاثرغلط ہے کہ انتخابات خونی ہوں گے ، اشتیاق احمد
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے الیکٹرانک پرچی کا نظام شروع کردیا ہے۔
الیکٹرانک پرچی کا افتتاح پنجاب کے رکن الیکشن کمیشن ریاض کیانی اور بلوچستان کے رکن فضل الرحمان نے ایک تقریب میں کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں الیکٹرانک پرچی کی سہولت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے تمام تر حفاظتی انتظامات کرلئے گئےہیں اور یہ تاثر غلط ہے کہ آئندہ ہونے والے انتخابات خونی ہوں گے ۔
اشتیاق احمد نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جعلی بیلٹ پیپر کے معاملے پر متعلقہ حکام کو سخت ترین کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے جبکہ 10 سے 12 مئی تک ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔
اس موقع پر پنجاب کے الیکشن کمیشن کے رکن ریاض کیانی کا کہنا تھا کہ فوج تمام حساس اور حساس ترین پولنگ اسٹیشن پر تعینات ہوگی، انہوں نے کہا کہ ایجنسیوں کا فرض بنتا ہے کہ لوگو ں کی جان و مال کی حفاظت کریں۔