خیبر پختونخوا میں باپ بیٹوں اور بھائیوں کی کئی جوڑیاں میدان میں
ایک میاں بیوی کی جوڑی بھی قسمت آزما رہی ہے جبکہ بہن، بھائی کی ایک جوڑی بھی میدان میں ہے۔
KARACHI:
عام انتخابات کیلیے خیبرپختونخوا سے باپ، بیٹوں اور بھائیوں کی 6,6 جوڑیاں میدان فتح کرنے میدان میں آ رہی ہیں۔
عام انتخابات کیلیے باپ، بیٹوں کی جو 6 جوڑیاں میدان میں آئی ہیں ان میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور ان کے صاحبزادے مولانا اسعد محمود، اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی خان اور ایمل ولی خان، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپائو اور ان کے صاحبزادے سکندر شیر پائو، سابق وزیراعلیٰ اکرم خان درانی اور زاہد اکرم درانی، ارباب عالمگیر اور زرک عالمگیر اور سردار یوسف اور شاہجہان یوسف شامل ہیں۔
بھائیوں کی 6 جوڑیوں میں مولانا فضل الرحمن اور مولانا لطف الرحمن، امیر مقام اور عباد اللہ، زرگل اور زرین گل، عباس آفریدی اور امجد آفریدی، عثمان ترکئی اور محمد علی ترکئی اور افسر الملک اور حامد اقبال شامل ہیں، میاں بیوی کی ایک جوڑی ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر پر مشتمل ہے جبکہ بہن بھائی جہانزیب خان اور مہر سلطانہ ایڈووکیٹ میدان میں ہیں۔