انگلش فٹبال ٹیم کے کوچ کا ویسٹ کوٹ عجائب گھر میں رکھا جائے گا

ٹیم کے آفیشل ٹیلر مارکس اینڈ اسپینسرز نے سائوتھ گیٹ اورکھلاڑیوں کے اعزاز میں ویسٹ کوٹ ڈے منانے کا مطالبہ کیا۔

ٹیم کے آفیشل ٹیلر مارکس اینڈ اسپینسرز نے سائوتھ گیٹ اورکھلاڑیوں کے اعزاز میں ویسٹ کوٹ ڈے منانے کا مطالبہ کیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

انگلش فٹبال ٹیم کے کوچ گیراتھ سائوتھ گیٹ کا ویسٹ کوٹ لندن کے عجائب گھر میں رکھا جائے گا۔

میگا ایونٹ میں ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی پر سائوتھ گیٹ کا ویسٹ کوٹ بھی توجہ کا مرکز بن گیا جو وہ میچز کے دوران پہنے رہتے ہیں، ٹیم کے آفیشل ٹیلر مارکس اینڈ اسپینسرز نے سائوتھ گیٹ اورکھلاڑیوں کے اعزاز میں ویسٹ کوٹ ڈے منانے کا مطالبہ کیا۔

ایک اخبار نے بدھ کو سیمی فائنل کے دوران شائقین کو ویسٹ کوٹ پہننے کا مشورہ دیا،اب لندن میوزیم کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے عجائب گھر میں مستقل طور پر سائوتھ گیٹ کا ویسٹ کوٹ رکھیں گے۔


دریں اثنا سیمی فائنل دیکھنے کیلیے آخری لمحات میں انگلینڈ سے روانہ ہونے والے شائقین نے بھی ویسٹ کوٹ زیب تن کررکھا تھا۔

ہیتھرو ایئرپورٹ پر ماسکو کیلیے اڑان بھرنے والے بہت سے مسافروں نے اپنی ٹی شرٹس وغیرہ کے اوپر ہی ویسٹ کوٹ پہنا ہوا تھا جو دراصل کوچ سائوتھ گیٹ اور ٹیم سے یکجہتی کی علامت بن چکا ہے۔ بعض انگلش شائقین نے تو بدھ کو 'یوم ویسٹ کوٹ' ہی ڈیکلیئر کردیا ہے۔

 
Load Next Story