پاکستان میں پائیدار ترقی اہداف سے متعلق معاہدہ
یواین ڈی پی اور سوئس ایجنسی برائے ترقی و تعاون نے دستاویزپردستخط کردیے
پائیدار ترقیاتی اہداف(ایس ڈی جیز) کے حصول کی غرض سے پاکستانی کوششوں کو یقینی بنانے کے لیے معاہدہ طے پاگیا ہے۔
یواین ڈی پی، سوئس ایجنسی برائے ترقی و تعاون (ایس ڈی سی) نے منگل کو معاہدے پر دستخط کردیے، 5 لاکھ ڈالر مالیت کے 2 سالہ معاہدے سے نیشنل ہیومن ڈیولپمنٹ رپورٹ اور یو این ڈی پی کی سہ ماہی پبلیکیشن میں مدد ملے گی۔
یو این ڈی پی کے کنٹری ڈائریکٹر اگناسیو آرتازا نے اس موقع پر کہا کہ پائیدار تر قی کا انحصار اعلیٰ معیارکی تحقیق پر ہے، ایس ڈی سی کے ساتھ معاہدہ پاکستان کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں پالیسی ڈائیلاگ کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔
پاکستان میں سوئس سفارتخانے کے انٹرنیشنل کوآپریشن کے سربراہ ڈاکٹر سٹیفانی بوری نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ ترقیاتی تعاون کے 50 سال کی تقریبات منا رہے ہیں، پائیدار اقتصادی اہداف کے حصول میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔