وسطی کرمجے یو آئی ف کےجلسےمیں دھماکا 25 افراد جاں بحق 50 سے زائد زخمی

زخمیوں میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 37 سے جے یو آئی کے امیدوار عین الدین شاکر بھی شامل ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے شروع کردیئے ہیں، فوٹو: فائل

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے انتخابی جلسے میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی ہے جبکہ قومی اسمبلی کے امیدوار سمیت50 سے زائد زخمی ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وسطی کرم کے علاقے سیواگ میں واقع ایک مدرسے میں جے یو آئی (ف) کی جانب سے انتخابی جلسے کا اہتمام کیا گیا تھا، جلسے میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 37 سے جے یو آئی کے امیدوار عین الدین شاکر بھی موجود تھے، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 38 سے امیدوار منیر اورکزئی اسٹیج پر پہنچے ہی تھے کہ دھماکا ہوگیا، دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق جبکہ عین الدین شاکر سمیت 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوں کو قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم شدید زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے واقعے کے فوری بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ گورنر خیبر پختونخوا انجینیر شوکت اللہ نے کرم ایجنسی میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے انتخابی مہم کے لیے فاٹا میں سیکیورٹی کے انتخابات سخت کرنے کی ہدایت کی۔
Load Next Story