عام انتخابات میں سیکیورٹی کے حوالے سے کوئی غفلت نہ برتی جائے آئی جی سندھ

الیكشن سیل پرچاق وچوبند افسران واہلكارتعینات كیے جائیں تاكہ سیکیورٹی میں كسی بھی طرح کی غفلت كا امكان نہ رہے،شاہد ندیم

مددگار 15 مركز كو پولیس كے مركزی كمانڈ اینڈ كنٹرول سینٹر كے ساتھ منسلک كرنے كے لئے اقدامات كیے جائیں، شاہد ندیم بلوچ فوٹو: فائل

آئی جی سند شاہد ندیم بلوچ نے پولیس کے اعلیٰ افسران کو ہدایت کی ہے کہ عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی انتظامات میں کوئی غفلت نہ برتی جائے۔


عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی پلان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شاہد ندیم بلوچ نے کہا کہ الیكشن سیل پر مستعد اور چاق وچوبند افسران واہلكار تعینات كیے جائیں تاكہ سیکیورٹی میں كسی بھی طرح کی غفلت كا امكان نہ رہے۔ انہوں نے سی پی او میں قائم مركزی الیكشن سیل كا دورہ بھی كیا اور اے آئی جی آپریشن اور انچارج پولیس كو ہر گھنٹے کی بنیاد پر حاصل ہونے والی معلومات پر مبنی رپورٹ تیار کرنے اور اسے آئی جی آفس کو پابندی سے ارسال کرنے کی ہدایات دیں۔ آئی جی سندھ نے الیكشن سیل كے مختلف حصوں كا بھی دورہ كیا۔

شاہد ندیم بلوچ نے مددگار ون فائیو کے مرکز كا بھی دورہ كیا اس موقع پرانہوں نے ڈائریكٹر انفارمیشن ٹیكنالوجی سندھ پولیس كو ہدایت دیتے ہوئے كہا كہ مددگار 15 مركز كو پولیس كے مركزی كمانڈ اینڈ كنٹرول سینٹر كے ساتھ منسلک كرنے كے لئے اقدامات كیے جائیں تاكہ مددگار 15 كی مركز كی كاركردگی میں مزید بہتری لائے جاسکے۔
Load Next Story