پشاور میں ایک بار پھر شیخ محمدی گرڈ اسٹیشن پردہشت گردوں کا حملہ

پولیس اہلکاروں نے دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی شروع کردی ہے اور دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ ماہ بھی دہشت گردوں نے اسی گرڈ اسٹیشن پر حملہ کرکے 7 افراد کو جاں بحق کردیا تھا۔ فوٹو: فائل

دہشت گردوں نے شیخ محمدی گرڈ اسٹیشن پرایک بار پھر حملہ کردیا ہے تاہم پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی جاری ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے مضافاتی علاقے بڈھ بیر میں واقع شیخ محمدی گرڈ اسٹیشن پردہشت گردوں نے حملہ کردیا ہے تاہم اس اہم تنصیب کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی شروع کردی ہے، دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے تاہم اب تک کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی دہشت گردوں نے اسی گرڈ اسٹیشن پر حملہ کرکے 7 افراد کو جاں بحق کردیا تھا ، حملے سے گرڈ اسٹیشن کو شدید نقصان پہنچا اورقومی خزانے کو ایک ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا،حملے کے بعد اس گرڈ اسٹیشن پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی تھی۔
Load Next Story