کسی کو نہ اپنا مینڈیٹ چرانے دیں گے اور نہ ہی دہشتگردوں کے آگے جھکیں گے الطاف حسین

طالبان ہماری گلی،محلوں میں گھس کر قتل وغارتگری کررے ہیں اورہمارے ہی لوگوں کوخرید کردھماکے کرارہے ہیں، الطاف حسین

آج ملک کے 3 صوبوں میں قتل وغارتگری ہورہی ہے اور روشن خیال جماعتوں کوانتخابی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جارہی، الطاف حسین فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کسی کو نہ تو اپنا مینڈیٹ چرانے دیں گے اور نہ ہی دہشت گردوں کے آگے سرجھکائیں گے۔


لندن سے ٹنڈو الہٰ یار میں جلسے سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ طالبان ہماری گلی، محلوں میں گھس کر قتل وغارتگری کررہے ہیں اور مقامی لوگوں کوہی خرید کر ھماکے کرائے جارہے ہیں لیکن ہم ان کی اس سازش کو ناکام بنادیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کے 3 صوبوں میں قتل وغارت گری ہورہی ہے اور روشن خیال اوراعتدال پسند جماعتوں کو انتخابی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جارہی لیکن ہم اپنے آئینی اور جمہوری حق سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ہم سب کو اپنے درمیان موجود دہشت گردوں پر نظر رکھنا ہوگی اور انہیں ان کے مذموم عزائم سے روکنا ہوگا کیونکہ یہ پاکستان کے کھلم کھلا دشمن ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی وہ جن جماعتوں سے بار بار دھوکا کھاتے رہے ان سے دوبارہ دھوکا نہ کھائیں۔

Recommended Stories

Load Next Story