بلدیاتی عہدیداروں کی معطلی حاصل شدہ اختیارات کی معطلی ہے الیکشن کمیشن
بلدیاتی نمائندوں پر کسی بھی امیدوار یا جماعت کی انتخابی مہم میں شرکت پر پابندی بدستور قائم ہے، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے سربراہان و عہدیداران کی معطلی کا مطلب ان کے عہدے کی حیثیت سے حاصل شدہ اختیارات کی معطلی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز ملک بھر کے بلدیاتی عہدیداران کی معطلی کے حکم کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کے تحت بلدیاتی عہدیداران کو حاصل اختیارات کو عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نمائندوں پر کسی بھی امیدوار یا جماعت کی انتخابی مہم میں شرکت پر پابندی بدستور قائم ہے اور بلدیاتی نمائندوں پر انتخابی مہم میں شرکت پر پابندی ضابطہ اخلاق کے پیرا 18 کے تحت لگائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے ملک کے تمام بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو معطل کردیا
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نمائندہ کسی بھی طور پر سرکاری وسائل کسی بھی امیدوار یا جماعت کے حق میں یاخلاف استعمال نہیں کرسکتا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزالیکشن کمیشن نے ملک بھر کے تمام بلدیاتی اداروں بشمول کنٹونمنٹ کے بلدیاتی سربراہان بھی 25 جولائی تک معطل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے، یہ اقدام ملک میں شفاف انتخابات کی غرض سے کیا گیا ہے۔