بالی وڈ فلموں میں کام کرنے کیلیے تیار ہوں ایمان علی

آنیوالی فلموں میں روٹین سے ہٹ کر کردار نبھانے کی خواہش ہے، اداکارہ

آنیوالی فلموں میں روٹین سے ہٹ کر کردار نبھانے کی خواہش ہے، اداکارہ فوٹو : فائل

اداکارہ ایمان علی بھارتی فلموں میں کام کریں گی۔

انھوں نے حال ہی میں بھارتی فلموں کے معاہدے کیے ہیں جن کی عکسبندی کے لیے وہ جلد بھارت جائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ بالی وڈ فلموں میں کام کرنے کے لیے تیارہوں اور کہانی دیکھ کر فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کررہی ہوں۔




انھوں نے کہا کہ آنیوالی فلموں میں روٹین سے ہٹ کر کردار نبھانے کی خواہش ہے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ آنیوالی فلموں میں منفرد کردار سے شائقین کی توجہ حاصل کرکے رہوں گی۔ انھوں نے کہا کہ بالی وڈ فلموں کے لیے آفرز آنے پر مطمئن ہوں۔
Load Next Story