الیکشن سیکیورٹی پلان پولیس دفاتر میں ویڈیو کانفرنس سسٹم نصب

اس نظام کے ذریعے آئی جی سندھ متعلقہ اداروں سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں

اس نظام کے ذریعے آئی جی سندھ متعلقہ اداروں سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR:
الیکشن مانیٹرنگ سیکیورٹی پلان کے تحت سندھ پولیس کے ویڈیو کانفرنس نظام کے ضمن میں حکمت عملی وضع کرلی گئی ہے۔

سندھ پولیس نے ای پولیسنگ کے تحت سینٹرل پولیس آفس سمیت پولیس رینج دفاتر میں ویڈیو کانفرنس سسٹم کے موثر استعمال کیلیے انتظامات کر لیے ہیں، اس حوالے سے انسپکٹر جنرل سندھ شاہد ندیم بلوچ نے ویڈیو کانفرنس سسٹم کے ذریعے رینج ڈی آئی جی سے رابطہ کرتے ہوئے الیکشن سیکیورٹی کے حوالے سے پولیس اقدامات کا جائزہ لیا اور ضروری احکامات بھی جاری کیے۔




ویڈیو کانفرنس سسٹم میں نصب کیا گیا جدید کیمرہ حساس سینسر کی وجہ سے رابطے میں رہنے والے کسی بھی پولیس افسر کے چہرے کو خودکار نظام کی بدولت زوم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کیے جانے والے اہم اجلاسوں کی ریکارڈنگ کے لیے سینٹرل پولیس آفس میں ایک ڈیٹا سینٹر بھی بنایا گیا ہے، ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم آئی جی سندھ کے آفس کے علاوہ تمام افسران کے دفاتر میں بھی نصب کردیا گیا ہے، اس نظام کے ذریعے آئی جی سندھ متعلقہ اداروں سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔
Load Next Story