ضلع بدین میں پانی کی قلت سازش ہے پپو شاہ
18 لاکھ افراد کو معاشی طور پر تباہ کردیا گیا، پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، پریس کانفرنس۔
KARACHI:
فنکشنل مسلم لیگ کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر سید علی بخش عرف پپو شاہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ایک سازش کے تحت بدین ضلع میں پانی کی قلت پیدا کرکے 18 لاکھ افرادکو معاشی طور پر تباہی کے کنارے پر پہنچا دیا ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بدین ضلع میں پانی کی شدید قلت کے باعث ایک لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی پر کاشت کاری نہیں کی جاسکی، اگر پانی کی فراہمی کو یقینی نہ بنایا گیا تو بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا، سید علی بخش نے کہا کہ گزشتہ سال بارشوں سے ہونے والی تباہی کے بعد نہروں سیم نالوں اور ایل بی او ڈی میں پڑنے والے شگافوں اور بھل صفائی کے نام پراربوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے اس لیے سب کو اقتدار اور سیاست سے بالاتر ہوکر ملک کو مضبوط بنانے کیلیے کردار ادا کرنا ہوگا۔
پپو شاہ نے کہا کہ پیر صاحب پگارا کے خاندان کی اس ملک کیلیے بڑی قربانیاں ہیں اور ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلیے وہ اپنا کردار ادا کررہے ہیں، پپو شاہ نے الزام لگایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 225 اور ان کے بیٹے مرزا حسنین کے حلقہ پی ایس57 منصوبہ بندی کے تحت الیکشن کا اعلان ہونے سے قبل ہی پولنگ اسٹیشن تبدیل کیے جارہے ہیں۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے عبدالرحمن ساند اور پی پی کے نفیس میمن نے ساتھیوں سمیت فنکشنل لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔