چیف الیکشن کمشنر کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ
فخر الدین جی ابراہیم کے گھر اور دفاتر کے لیے رینجرز کی نفری طلب کرلی گئی.
چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کے حفاظتی انتظامات مزید سخت کرنے کیلیے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
صوبائی الیکشن کمشنر طارق قادری کی درخواست پر وزارت داخلہ نے چیف الیکشن کمشنرکی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے گھر ناقص سیکیورٹی کے باعث کچھ عرصے قبل چوری ہوگئی جس کے بعد سندھ حکومت نے صوبائی الیکشن کمشنر کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کی سیکیورٹی کے لیے پولیس نفری مزید بڑھادی تھی۔
تاہم سندھ بالخصوص کراچی میں امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث صوبائی الیکشن کمشنر نے وزارت داخلہ کو خط لکھ کر چیف الیکشن کمشنر کے گھر اور دیگر دفاتر کے لیے رینجرز کی نفری طلب کی ہے۔
صوبائی الیکشن کمشنر نے نمائندہ ایکسپریس کو بتایا کہ انھوں نے کراچی میں امن وامان کی خراب صورتحال کے پیش نظر 15دن قبل سندھ حکومت سے درخواست کرکے چیف الیکشن کمشنر کے حفاظتی انتظامات کے لیے پولیس نفری بڑھائی تھی تاہم حفاظتی انتظامات مزید سخت کرنے کیلیے وزارت داخلہ کو خط لکھ کر رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کی تھی۔ انھوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے سروے کیاہے اسکی رپورٹ آج (منگل) کو ان کے دفتر میں پیش کی جائیگی ، جس کی روشنی میں حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔