نگراں وزیراعظم نے اپنا خصوصی طیارہ پی آئی اے کے سپرد کردیا

ائیرکرافٹ کوواپس کرنے کامقصد نگراں حکومت کی کفایت شعاری کی پالیسی کوسامنے لانا ہے, نگراں وزیراعظم

ائیرکرافٹ کوواپس کرنے کامقصد نگراں حکومت کی کفایت شعاری کی پالیسی کوسامنے لانا ہے, نگراں وزیراعظم. فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
نگراں وزیراعظم میرہزار خان کھوسونے کفایت شعاری کی پالیسی اپناتے ہوئے اپنا خصوصی طیارہ A- 310پی آئی اے کے سپردکردیا۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق پیرکے روز نگراں وزیراعظم نے خصوصی ائیرکرافٹ قومی ائیرلائن کے حوالے کیااس موقع پرانکاکہنا تھا کہ ائیرکرافٹ کوواپس کرنے کامقصد نگراں حکومت کی کفایت شعاری کی پالیسی کوسامنے لانا ہے اوریہ فیصلہ ہم نے گڈگورننس اورقومی وسائل کوبہترطریقے سے بروئے کارلانے کے لیے کیا۔

Recommended Stories

Load Next Story