کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک لاکھ 4 ہزاراہلکارتعینات کئے جائیں گے آئی ایس پی آر
انتخابات کے بعد کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے فوج کی واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ امن و امان کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر انتخابات کے روز سندھ بھر میں ایک لاکھ 4ہزار اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں سے 49 ہزار شہر قائد میں فرائض انجام دیں گے اوراس میں 10ہزارفوجی جوان بھی شامل ہوں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ کراچی میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں کور کمانڈر، ڈی جی رینجرز اورحساس اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران کراچی سمیت صوبے بھر میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور 11 مئی کو انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کےلئے تیار کئے گئے سیکیورٹی پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق انتخابات کے دوران سیکیورٹی پلان کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔ کراچی سمیت سندھ میں مربوط حکمت عملی سےکام کررہے ہیں جس کے لئے کراچی میں 10 ہزارفوجی جوان تعینات کردئیے گئے ہیں جبکہ سندھ میں فوج، رینجرز، پولیس کے ایک لاکھ 4 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے۔
پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دن فوج کوئیک رسپانس فورس کے طور پر حساس علاقوں میں کام کرے گی، فوج پولنگ اسٹیشن میں نہیں پورے علاقے میں تعینات ہوگی جبکہ پولنگ کے دوران فضائی نگرانی بھی کی جائے گی، انتخابات کے بعد کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے فوج کی واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔