دستی اگلے وزیراعظم بننے کیلئے پرعزم

دستی نے آئندہ انتخابات میں حلقہ این اے 177سے کھڑے ہونے کا ارادہ کیا...

پیپلز پارٹی کے ایم این اے جمشید دستی نےعدلیہ پہ الزام تراشی کرتے ہوئے وزیر ا عظم بننے کی پیشکش کی ہے۔ فوٹو: آئی این پی

پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے جمشید دستی نےعدلیہ پہ الزام تراشی کرتے ہوئے وزیر ا عظم بننے کی پیشکش کی ہے۔ دستی نےملتان پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، "اگر پارٹی چاہے تو میں اپنی خدمات وزیر ا عظم کی حیثیت سے پیش کرنے کیلئے تیار ہوں۔ "

دستی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز اور پاکستان تحریک انصاف دونوں ایک ہی کشتی کے سوار ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس اگر غیر جانبدار ہیں توانھیں پاکستان مسلم لیگ نواز کو پنجاب میں ڈکٹیٹوریل پارٹی بننے سے روکنا چاہئے۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کی منافقت اس کے جنوبی پنجاب صوبہ کے وجود میں آنے کی مخالفت کرنے سے عیاں ہے ، اس کے علاوہ اس صوبہ کے قیام کیلئے بننے والی کمیشن کے ممبران کی تقرری میں تاخیر کرنا ہے، کمیشن کے قیام کو 25 دن سے زائد گزر چکے ہیں مگر ممبران کے تقرری کیلئے اب تک کوئی نام نہیں دئیے گئے۔


دستی نے کہا کہ آئندہ ہونے والے انتخابات مکمل طور پر صاف اور شفاف ہوں گے اور کسی پارٹی کو ملک کا "ڈان" بننے نہیں دیا جائے گا۔ دستی نے آئندہ انتخابات میں حلقہ این اے 177سے کھڑے ہونے کا ارادہ کیا ہے جو وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا حلقہ ہے۔

دستی نے کہا " یہ میرا فیصلہ نہیں ہے بلکہ عوام کی آواز ہے، پچھلے چار سالوں سے کھر اپنے حلقہ میں صرف چار بارگئیں ہیں اور انکے حلقے کے لوگ اپنے مسائل لے کر میرے پاس آتے ہیں۔ "
Load Next Story