بالی ووڈ میں ساتھی اداکاروں نے سخت مایوس کیا سنجے دت

عدالت سےمہلت ملنے کے بعدفلموں کی شوٹنگز میں مصروف رہا اورساتھی اداکار کہتے ہیں کہ میں گھر میں بیٹھ کر آرام کر رہا ہوں

بھارتی سپریم کورٹ نے سنجے دت کو18اپریل تک خود کو قانون کے حوالے کرنے کا کہا تھا لیکن سنجو بابا کی اپیل پر انہیں مزید 30 دن کی مہلت دیدی گئی، فوٹو:فائل

بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے کہا ہے کہ انہیں ساتھی اداکاروں نے سخت مایوس کیا ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق سنجے دت کا کہنا تھا کہ عدالت سے 30 دن کی مہلت ملنے کے بعد اپنی فلموں کی شوٹنگز میں مصروف رہا اورکسی سےایک پیسہ تک نہیں لیا لیکن اس کے برعکس میرے ساتھی اداکار میڈیا کو بتاتے ہیں کہ میں گھر میں بیٹھ کر آرام کر رہا ہوں جس کا مجھے افسوس ہے،ان کو میرے خلاف اس طرح کی باتیں نہیں کرنی چاہئے تھیں۔


دوسری جانب ہدایت کار مہیش بھٹ کا کہنا ہے بالی ووڈ ميں ہمدردی نام کی کوئی چیز موجود نہیں اور سنجے دت اس وقت بالکل تنہا ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے سنجے دت کو 1993 میں ممبئی میں ہونے والے بم دھماکوں کے دوران غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے پر 5سال قید کی سزا سنائی تھی اور اپنے آپ کو قانون کے حوالے کرنے کے لئے 18اپریل تک کا وقت دیا تھا تاہم اس دوران سنجے دت نے عدالت سے اپیل کی تھی انہیں اپنی فلموں کی شوٹنگ مکمل کرنے کے لئے مزید کچھ وقت دیا جائے جس پر انہیں مزید 30دن کی مہلت دے دی گئی تھی۔

Recommended Stories

Load Next Story