انڈر19 ورلڈ کپ پاکستان آج اسکاٹ لینڈ سے مقابلے کیلیے تیار
بھارت کو ویسٹ انڈیز نے پچھاڑ دیا، انتھونی کی ففٹی، انگلینڈ اور کیویز بھی کامیاب۔
PESHAWAR:
انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان پیر کو اسکاٹ لینڈ سے اپنا دوسرا میچ کھیلے گا، اتوار کو منعقدہ میچز میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 4 وکٹوں سے روند دیا، جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 133رنز سے مات دیکر مزاج ٹھکانے لگادیے، ٹائیگرز کی ابتدائی فتح کا نشہ ہرن ہو گیا، انگلینڈ نے آئرلینڈ اور نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو پچھاڑا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں جاری انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ اسکاٹ لینڈ کے خلاف بوڈرم میں کھیلے گا، اس سے قبل گرین شرٹس نے اپنے پہلے مقابلے میں افغانستان کو 109 رنز کے بھاری مارجن سے مات دی تھی اب وہ اسکاٹش نوجوانوں کو بھی اسی انداز میں کرکٹ کا سبق پڑھانے کیلیے پراعتماد ہیں۔ دوسری جانب انڈر 19 ورلڈ کپ میں اتوار کو کھیلے جانے والے میچز میں ویسٹ انڈیز نے سابق انڈر 19 ورلڈ چیمپئن بھارت کو 4 وکٹوں سے زیر کیا۔
ویسٹ انڈین فاسٹ بولرز نے ٹائونزویل میں صبح کی کنڈیشنز کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے پہلے بیٹنگ کرنے والی بھارتی ٹیم کو 8 وکٹوں پر 166 رنز تک محدود کردیا، سمت پٹیل51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، رونز فورڈ بیٹن نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جیروم جونز اور کائیل میئرز نے 2،2 وکٹیں لیں، جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم نے 167 رنز کا ہدف 6 وکٹوں پر 47.1 اوورز میں حاصل کرلیا، انتھونی ایلین نے 52 اور کائیل میئرز نے 43 کی اننگز کھیلی، ہرمیت سنگھ نے 3 جبکہ سندیپ شرما نے 2 وکٹیں لیں۔
جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 133 رنز کے بڑے مارجن سے زیر کیا، فاتح سائیڈ نے 8 وکٹوں پر 294 رنز بنائے، کوئنٹن ڈی کاک 95 اور تھیونس ڈی بریان 63 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، نسیم احمد اور نو حسین نے 3، 3 وکٹیں لیں۔ جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم 161 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کپتان انعام الحق 39 رنز کے ساتھ تھوڑی مزاحمت کرپائے، ونسنٹ مورے نے تین وکٹیں لیں۔ آئرلینڈ کو انگلینڈ نے 7 وکٹوں جبکہ اسکاٹ لینڈ کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 39 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔