نواز شریف اورمریم نواز کے جیل میں بھی ٹھاٹھ باٹ
نواز شریف اور مریم نواز نے صبح فجر کی نماز ادا کی، جیل ذرائع
ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے جیل میں عام قیدیوں کی نسبت دوپہر کے کھانے میں پھل اور اسنیکس کھائےاور جوس پیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاپانے والے مسلم لیگ(ن)کے قائدمیاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو گزشتہ روز اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ نواز شریف کو اڈیالہ جیل کے ہائی سیکیورٹی زون میں رکھا گیا ہے سابق وزیراعظم اور ان کی بیٹی مریم نواز نے پہلی رات قید میں کاٹی۔ مریم نواز نے اڈیالہ جیل کی خواتین بیرکس میں رات گزاری۔ نواز شریف اور مریم نواز نے صبح فجر کی نماز ادا کی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: نواز شریف اور مریم نوازاڈیالہ جیل منتقل
جیل ذرائع کے مطابق مریم نوازکو دوپہر کا کھانا پیش کیاگیا لیکن انہوں نے جیل کا کھانا نہیں کھایا تاہم انہوں نے دوپہرکے کھانے میں اسنیکس کھائےاورجوس پیا۔ جب کہ نواز شریف نے بھی دوپہر کے کھانے کے بجائے کچھ پھل کھائے اورجوس پیا۔
اس سے قبل نواز شریف اورمریم نواز کو جیل انتظامیہ کی جانب سےصبح ناشتے میں انڈا پراٹھا اور چائے کی پیش کی گئی تھی لیکن نواز شریف نےصبح ناشتے میں صرف اڈیالہ جیل کی چائے پی تھی اورچائے کے ساتھ کچھ ادویات بھی استعمال کی تھیں۔ جب کہ مریم نواز نے بھی جی بھر کر ناشتہ نہیں کیا تھا۔
جیل ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات پر کوئی پابندی نہیں، نواز شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں 12 گھنٹے سے زائد کا وقت گزرگیا لیکن لیگی قائدین اورکارکنوں میں سے کوئی بھی اڈیالہ جیل ان سے ملاقات کرنے نہیں آیا۔
دوسری جانب جیل رول کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو بی کیٹیگری الاٹ کی جائے گی، میاں نوازشریف کرسی میزسے لے کرروم کولر تک اپنے پیسوں سے خریدیں گے جب کہ میاں نوازشریف بیڈ، میٹرس، جائے نماز، وہیل چیئرسمیت دیگر سہولیات استعمال کرسکتے ہیں۔
جیل حکام کے مطابق جیل میں ائیرکنڈیشنڈ لگانے کی اجازت نہیں ہے، نوازشریف کھانا بھی جیل کے اندر خود اپنا بنائیں گے۔ مریم نوازکوبی کیٹیگری الاٹ کرنے کے لیے چارنکاتی ایس او پی پرعمل کرنا ہو گا، مریم نواز اگرسالانہ 6 لاکھ روپے ٹیکس ادا کرتی ہیں تب ہی ان کو بی کیٹیگری الاٹ ہوسکتی ہے، بی کیٹیگری میں قید بامشقت کاٹنے والے قیدی کو ایک مشقتی دیا جائیگا جب کہ اڈیالہ جیل میں کوئی فیملی کمپاؤنڈ موجود نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزایافتہ میاں نواز شریف اوران کی صاحبزادی مریم نواز کو گرفتاری کے بعد خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد لے جایا گیا جہاں انہیں طبی معائنے کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔
نوازشریف اورمریم نواز کے خلاف العزیزیہ اور ہل میٹل ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت میں جاری ہیں لیکن نوازشریف کے جیل جانے کے بعد اب مقدمات کی بقیہ سماعتیں اڈیالہ جیل میں ہی ہوں گی۔

نواز شریف کو ناشتے میں چائےاور انڈاپراٹھا کی پیشکش
اس سے قبل نواز شریف اورمریم نواز کو جیل انتظامیہ کی جانب سےصبح ناشتے میں انڈا پراٹھا اور چائے کی پیش کی گئی تھی لیکن نواز شریف نےصبح ناشتے میں صرف اڈیالہ جیل کی چائے پی تھی اورچائے کے ساتھ کچھ ادویات بھی استعمال کی تھیں۔ جب کہ مریم نواز نے بھی جی بھر کر ناشتہ نہیں کیا تھا۔
نوازشریف اورمریم نواز سے ملاقات پر پابندی نہیں
جیل ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات پر کوئی پابندی نہیں، نواز شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں 12 گھنٹے سے زائد کا وقت گزرگیا لیکن لیگی قائدین اورکارکنوں میں سے کوئی بھی اڈیالہ جیل ان سے ملاقات کرنے نہیں آیا۔
نوازشریف کو بی کیٹیگری الاٹ کی جائے گی
دوسری جانب جیل رول کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو بی کیٹیگری الاٹ کی جائے گی، میاں نوازشریف کرسی میزسے لے کرروم کولر تک اپنے پیسوں سے خریدیں گے جب کہ میاں نوازشریف بیڈ، میٹرس، جائے نماز، وہیل چیئرسمیت دیگر سہولیات استعمال کرسکتے ہیں۔
نوازشریف کو جیل میں ائیرکنڈیشنڈ لگانے کی اجازت نہیں
جیل حکام کے مطابق جیل میں ائیرکنڈیشنڈ لگانے کی اجازت نہیں ہے، نوازشریف کھانا بھی جیل کے اندر خود اپنا بنائیں گے۔ مریم نوازکوبی کیٹیگری الاٹ کرنے کے لیے چارنکاتی ایس او پی پرعمل کرنا ہو گا، مریم نواز اگرسالانہ 6 لاکھ روپے ٹیکس ادا کرتی ہیں تب ہی ان کو بی کیٹیگری الاٹ ہوسکتی ہے، بی کیٹیگری میں قید بامشقت کاٹنے والے قیدی کو ایک مشقتی دیا جائیگا جب کہ اڈیالہ جیل میں کوئی فیملی کمپاؤنڈ موجود نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزایافتہ میاں نواز شریف اوران کی صاحبزادی مریم نواز کو گرفتاری کے بعد خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد لے جایا گیا جہاں انہیں طبی معائنے کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔
نوازشریف کے خلاف بقیہ سماعتیں اڈیالہ جیل میں ہوں گی