گلشن معمار سے 4 دہشت گرد گرفتار ایک عمارت سے گر کر ہلاک
احمد نواز، عزیز، زعفران اور نور کو حراست میں لے کر بارودی مواد، دستی بم، ڈیٹونیٹنگ تار برآمد کر لیے، ترجمان رینجرز
گلشن معمار سلفیہ کالونی میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو رینجرز نے گرفتار کرلیا جب کہ ایک عمارت سے گر کر ہلاک ہو گیا۔
گلشن معمار سلفیہ کالونی میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجود گی کی اطلاع پرسندھ رینجرز اور اے وی سی سی پولیس نے چھاپہ مارا، ایک دہشت گرد مشرف محسود عرف سیف اللہ نے دوسری منزل کی چھت پرچھلانگ لگادی جس کے نتیجے میں وہ گر کر شدید زخمی ہو گیا اور اسپتال میں جاکردم توڑ گیا، چھاپے کے دوران ہلاک دہشت گرد کے 4 ساتھیوں احمد نواز محمد عزیز، محمد زعفران اور محمد نور کو حراست میں لے کر قبضے سے 3 کلو بارودی مواد، 2 دستی بم، پرائمر اور 2 رول ڈیٹونیٹنگ تار بھی برآمد کر لیے۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ہلاک اور گرفتار دہشتگروں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے پستول میگزین اور 25 راؤنڈ برآمد ہوئے، دہشت گردوںکو پولیس کے حوالے کر دیا گیا، ترجمان سندھ رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک افراد کی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن1101 ، رینجرز مدد گار واٹس ایپ نمبر 03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔