زندگی کے 17 سال عوام کے لئے لڑا جو کچھ کرسکتا تھا کیا عمران خان

11 مئی کو عوام اپنی جنگ کا دن سمجھیں اور شخصیت کی بجائے نظریے کو ووٹ دیں، عمران خان

عوام اب خود ذمہ داری لیں اور 11 مئی کو اپنے بچوں کی حالت بدلنے کے لئے نکلیں، عمران خان فوٹو: ایکسپریس نیوز

پاکستاں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے 17 سال عوام کے لئے لڑے اور جو کچھ کرسکتے تھے کیا، اب عوام نے 11 مئی کو فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں اسی نظام کے تحت اپنی زندگی گزارنی ہے یا نیا ملک بنانا ہے۔


زخمی حالت میں اسپتال سے جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ 11 مئی کو عوام اپنی جنگ کا دن سمجھیں اور شخصیت کی بجائے نظریے کو ووٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی شخصیات اور برادریوں نے ملک کو تباہ کردیا لیکن عوام اب اپنی زندگی بدلنے کے لئے پورا زور لگائیں کیونکہ عوام نے اب اپنے مستقبل کی جنگ لڑنی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام اب خود ذمہ داری لیں اور 11 مئی کو اپنے بچوں کی حالت بدلنے کے لئے نکلیں، عوام نے ایسا ملک بنانا ہے جہاں عدل وانصاف ہو اور برابری کا سلوک ہو۔

واضح رہے کہ عمران خان آج شام لاہور میں جلسے سے خطاب کرنے کے لئے اسٹیج پر چڑھتے ہوئے لفٹر سے گر کر زخمی ہوگئے تھے۔ عمران خان کو پہلے فضل اسپتال لبرٹی لے جایا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد شوکت خانم اسپتال لے جایا گیا ہے، جہاں ان کا مکمل معائنہ کیا گیا۔
Load Next Story