حمزہ قتل کیس ملزم کی عمر16سے17سال کے درمیان ہے میڈیکل بورڈ کی ابتدائی رپورٹ
ایک رکن نے ملزم کی عمر 17سال کے قریب ظاہرکی،کل شعیب کی عمرکے تعین کی حتمی رپورٹ تفتیشی افسرکودی جائیگی
حمزہ قتل کیس کے مرکزی ملزم شعیب کو عمرکے تعین کے لیے منگل کومیڈیکل بورڈکے ماہرین کے سامنے پیش کیاگیا۔
ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم کی عمر16سے17 سال کے درمیان ہے جبکہ ایک رکن نے ملزم کی عمر 17سال کے قریب ظاہرکی ہے تاہم میڈیکل بورڈکے اراکان9مئی کو ملزم شعیب کی عمرکے تعین کی حتمی رپورٹ سیل کرکے تفتیشی افسرکودینگے جوعدالت میں پیش کی جائے گی، تفصیلات کے مطابق حمزہ قتل کیس کے نامزدملزم شعیب نویدکومنگل کی صبح 11بجے پولیس کی نفری کے ہمراہ سروسز اسپتال لایاگیا جہاں اسے میڈیکل بورڈکے سامنے پیش کیاگیا۔
ملزم شعیب کودانتوں اور جسم کے مختلف جوڑوں کے ایکسرے کیلیے سول اسپتال لایاگیا جہاں 6ایکسرے کیے گئے بعدازاں ملزم کو دوبارہ سروسز اسپتال میں لایاگیا ،ملزم کاوزن 107کلو گرام، قد5فٹ10 انچ بتایاگیا ہے جبکہ اس28 دانت نکلے ہوئے ہیں تاہم ملزم کی عقل داڑکے روٹس نہیں نکلے۔
ملزم کا طبی وجسمانی معائنہ سندھ گورنمنٹ سروسز اسپتال میں 7رکنی ماہرین نے کیا، بورڈکے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر فرحت مرزا کی سربراہی میں کی گئی جانچ میں سروسز اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرمحمد توفیق، ڈاکٹر حامد پڈھیار، ڈاکٹر قمرالاسلام، ڈاکٹر عتیق ، ڈاکٹر مظفر صدیقی اورڈاکٹر شاکر بھی شامل ہیں، بورڈ میں شامل ماہرین نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں ملزم شعیب نویدکی عمر 16سے 17 سال ظاہرکی ہے اورکہا ہے کہ شعیب کی عمر 18سال سے کم لیکن17سال کے قریب ہے۔