بھارت میں نئے موضوعات پر فلمیں بنانا مشکل ہے کرن
یہی وجہ ہے کہ اب فلمیں بزنس کے پیش نظر بنائی جاتی ہیں جب کہ ماضی کے فلم میکرز میں جوش اور جنون ہوا کرتا تھا، کرن جوہر
بالی وڈ فلم میکر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ بھارتی فلم بین روایت پرست ہیں جس کے باعث کسی بھی نئے موضوع پر فلم بنانا مشکل ہوجاتا ہے۔
کرن جوہر کے مطابق روایت سے ہٹ کر فلمیں بنائی جائیں تو انھیں کوئی پسند نہیں کرتا، جس کی مثال ان کی 2006ء کی فلم کبھی الوداع نہ کہنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ اب فلمیں بزنس کے پیش نظر بنائی جاتی ہیں جب کہ ماضی کے فلم میکرز میں جوش اور جنون ہوا کرتا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ ان کے بارے میں اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ وہ ایک ہی طرح کی فلمیں بناتے ہیں لیکن انھوں نے تجربے سے سیکھا ہے کہ بالی ووڈ میں تجرباتی فلموں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔