الیکشن سےچند روز قبل انتخابی امیدواروں پر حملے لمحہ فکریہ ہیں شہباز شریف
سانحہ مستونگ کے سوگ میں مسلم لیگ (ن) کا آج ایک روز کیلئے اپنی انتخابی مہم معطل کرنے کا اعلان
مسلم لیگ(ن) کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ انتخابات سے صرف 10 روز قبل انتخابی امیدواروں پر قاتلانہ حملے لمحہ فکریہ ہیں۔
سانحہ مستونگ میں شہید ہونے والے سراج رئیسانی کے اہلخانہ سے تعزیت کے لئے کوئٹہ روانہ ہونے سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل آزاد اور منصفانہ انتخابات سے مشروط ہے لیکن انتخابات سے 10 روز قبل انتخابی امیدواروں پر حملے لمحہ فکریہ ہیں، الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت امیدواروں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ملک میں صرف ایک سیاسی جماعت کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہے، ایک کے علاوہ تمام جماعتوں کو سیاسی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، پنجاب کی نگران حکومت پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی جماعتوں کی حمایت نہ کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ میں شہید سراج رئیسانی کے اہل خانہ سے تعزیت کے موقع پر بھی عمران خان نے اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کی، ایسے موقع پر انہیں غیرسنجیدہ اور سیاسی باتیں نہیں کرنی چاہئے اور اگر بات کریں بھی تو انہیں پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے۔
علاوہ ازیں سانحہ مستونگ کے سوگ میں مسلم لیگ (ن) نے آج اپنی انتخابی مہم معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شہباز شریف کوئٹہ گئے جہاں انہوں مستونگ خودکش حملے میں شہید سراج رئیسانی کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔