نعروں اورجلسوں سے نہیں کامیابی خدمت سے ملتی ہے بلاول
ہمارا احتساب کرنیوالے11مئی کا انتظار کریں، شیر اور بلاجتنا پروپیگنڈہ کرلیں کامیابی تیرکو ملے گی
پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ 11مئی عوام کی فتح کا دن ہوگااوراس روز جمہوریت پسندجماعتیں کامیابی سے ہمکنار ہوں گی،اگر عوام نے پیپلزپارٹی کو دوبارہ خدمت کا موقع دیا تو پاکستان کوایک مضبوط،خوشحال اورمستحکم ملک بنائیں گے۔
منگل کوانھوں نے ٹیلی فون پرپیپلزپارٹی پنجاب کے صدرمیاں منظور وٹو ،سلیم سیف اللہ اورصادق عمرانی سے ٹیلی فون پرگفتگوکی ،پارٹی کے صوبائی صدورنے انہیں اپنے اپنے صوبوں میں پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم سے آگاہ کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلزپارٹی کااحتساب کرنے والے11مئی کاانتظارکریں،نعروں اورجلسوں سے کامیابی نہیں ملتی،کامیابی عوام کی خدمت سے ملتی ہے،پیپلزپارٹی ملک کی واحدجماعت ہے جوجب بھی اقتدارمیں آئی اس نے ملک میں جمہوریت کی بالادستی اور عوامی مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیح دی۔
بلاول نے کہاکہ شیر اور بلا آج ملک میں ہمارے خلاف جتناہی منفی پروپیگنڈاکیوں نہ کرلیں وہ عوام کے دل سے شہید بھٹو اورشہید بی بی کی محبت ختم نہیں کرسکتے،11مئی کوملک میں انتخابات کے موقع پران سے بھرپور مقابلہ جمہوری اندازمیں کریں گے ۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ پولنگ ڈے پر گھروں سے نکلیں اورپولنگ اسٹیشنوں پر جاکر تیر کے نشان پرمہر لگائیں اورپیپلزپارٹی کو کامیاب بنائیں ۔انھوں نے تمام امیدواروں کو ہدایت کی کہ وہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مرتب کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق بھرپوراندازمیں انتخابی مہم جاری رکھیں۔