ایم ایم اے چہروں کے بجائے نظام کی تبدیلی پر یقین رکھتی ہے سراج الحق
بلاول نے آصف زرداری کے وزیراعظم بننے کا خواب دیکھا ہے تو خواب دیکھنے پر پاپندی نہیں، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ ایم ایم اے چہروں کے بجائے نظام کی تبدیلی پر یقین رکھتی ہے ہمیں یقین ہے کہ قوم مامے اور چاچے کے بجائے نظام مصطفی کا ساتھ دے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کراچی میں متحدہ مجلس عمل کے تحت ہونے والے انتخابی جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے باغِ جناح کا دورہ کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ آئندہ حکومت مخلوط ہوگی جب کہ بہت سے لوگ ہیں جو رات کو سوتے میں پاکستان کے وزیراعظم ہوتے ہیں اس لیے اگر بلاول بھتیجے نے خواب دیکھا ہے کہ وزیر اعظم آصف زرداری ہوں گے تو خواب دیکھنے پر پاپندی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ 25 جولائی انتخابات اور انقلاب کا بھی دن ہوگا، ایم ایم اے چہروں کے بجائے نظام کی تبدیلی پر یقین رکھتی ہے ہمیں یقین ہے کہ قوم مامے اور چاچے کے بجائے نظام مصطفی کا ساتھ دے گی۔
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ کراچی پر پورے پاکستان کا حق ہے یہ شہر ریونیو دیتا ہے، شہر کے نوجوان روز گار کے لیے باہر جانا چاہتے ہیں ہم آپ کو کراچی میں روز گار فراہم کریں گے۔