مہاجروں کو ايم كيوايم کی زنجير سے آزاد كرانا چاہتا ہوں مصطفیٰ کمال

مہاجروں کے نام نہاد رہنماؤں کو كراچی كے نوجوانوں  كی كوئی فكر نہيں  ہے، چیئرمین پی ایس پی

مہاجروں کے نام نہاد رہنماؤں کو كراچی كے نوجوانوں  كی كوئی فكر نہيں  ہے، چیئرمین پی ایس پی

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ مہاجروں کو ايم كيو ايم کی زنجير سے آزاد كرانا چاہتا ہوں کیوں کہ ان کو كراچی كے نوجوانوں كی كوئی فكر نہيں ہے۔


کراچی میں کورنگی ڈھائی پر الیکشن دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ کورنگی کے لوگوں 300 سے زائد مائیں اپنے بچوں کو ڈھونڈ رہی ہیں جب کہ مہاجروں کے نام نہاد رہنماؤں کو کراچی کے نوجوانوں کی کوئی فکر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح میں نے 5 سال اس شہر کی خدمت کی، ہمارے سارے امیدوار اس ہی طرح انسانیت کی خدمت کریں گے اور آپ کی گلیوں میں آپ کے بنیادی حقوق کیلئے جدوجہد کریں گے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ مہاجروں نے تو جاگ کر سب کچھ دے دیا لیکن مہاجروں کو کیا ملا، پینے کا صاف پانی نہیں، اسپتالوں میں علاج نہیں، کچرے کے نام کو اس شہر کی پہچان بنا دیا گیا ہے تاہم میں مہاجروں کو ایم کیو ایم کی زنجیر سے آزاد کرانا چاہتا ہوں اور پاکستان کی آواز بنانا چاہتا ہوں۔
Load Next Story