کراچی عسکری پارک میں جھولا گرنے سے بچی جاں بحق 16 زخمی
جاں بحق بچی کی شناخت کشف کے نام سے ہوئی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا
شہر قائد میں پرانی سبزی منڈی پر واقع عسکری پارک میں جھولا گرنے سے ایک بچی جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر واقع شہر کے مشہور تفریحی فیملی پارک میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک جھولا گرنے سے 16 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں جھولے میں سوار افراد سمیت وہ بھی شامل تھے جو جھولا گرنے سے اس کے نیچے دب گئے۔
حادثے میں ایک 8 سالہ بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، جاں بحق بچی کی شناخت کشف کے نام سے ہوئی جب کہ دیگر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہلاک ہونے والی لڑکی کشف کا بھائی بھی زخمی حالت میں زیر علاج ہے۔
لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جھولے کے نیچے دبنے والوں کو نکالا اور ذاتی گاڑیوں کے ذریعے اطراف کے اسپتالوں میں منتقل کیا تاہم اتوار کے روز رش ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ جھولا ٹوٹ کر زمین پر گرنے سے زور دار آواز آئی جس کے بعد چیخ و پکار شروع ہوگئی اور لوگ اپنے پیاروں کو تلاش کرنے کے لیے چلانے لگے۔ قریبی کھڑے لوگوں نے آگے بڑھ کر فوری طور پر متاثرہ مقام سے زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔