بنوں تھانے کےقریب خود کش دھماکا پولیس اہلکار سمیت 2خواتین جاں بحق 27 زخمی

دھماکہ سے ایک مکان تباہ جبکہ 30 مکانات کو شدید نقصان پہنچا، دھماکےمیں 400 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، پولیس

دھماکہ سے ایک مکان تباہ جبکہ 30 مکانات کو شدید نقصان پہنچا، دھماکےمیں 400 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، پولیس ۔ فوٹو ای ایف پی

تھانہ ڈومیل کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت2 خواتین جاں بحق جبکہ بچوں سمیت 27 افراد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں کے علاقے ڈومیل میں آج صبح 7 بجے منی ٹرک میں سوار خودکش بمبارنے تھانہ ڈومیل کے قریب پولیس ناکہ دیکھ کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار رحمان اللہ سمیت 2 خواتین موقع پر جاں بحق جبکہ 11 خواتین اور 2 بچوں سمیت 27 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو اپستال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

دھماکے سے ایک مکان تباہ جبکہ 30 مکانات کو شدید نقصان پہنچا، پولیس کے مطابق دھماکےمیں 400 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، دہشت گرد کا ممکنہ ٹارگٹ اے این پی کا جلسہ تھا جو2 گھنٹے بعد شروع ہونا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story