سندھ میں کسی قسم کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ نہیں کیا شاہی سید

سخت ترین حالات اور خطرات کسی طور پرہمارا راستہ نہیں روک سکتے، شاہی سید

سخت ترین حالات اور خطرات کسی طور پرہمارا راستہ نہیں روک سکتے، شاہی سید فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ سندھ میں کسی قسم کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ نہیں کیا،عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔


باچاخان مرکز سے جاری اعلامیہ کے مطابق مردان ہاوس کراچی میں صوبائی تھنک ٹینک کا اجلاس منعقد ہوا جس میں الیکشن مہم کے حوالے کے سے لائحہ عمل طے کیا گیا، اس موقع پر شاہی سید کا کہنا تھا کہ اے این پی نے سندھ میں کسی قسم کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ نہیں کیا، عوامی نیشنل پارٹی سندھ بھر سے عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، سخت ترین حالات اور خطرات کسی طور پرہمارا راستہ نہیں روک سکتے، انہوں نے کہا کہ کارکنان افواہوں پر کان نہ دھریں اور عوام سے رابطہ میں رہیں، بھرپور مصائب کے باوجود اپنی تنظیم کے بل بوتے پر بھرپورسرپرائز دیں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story