پنجاب میں 3 لاکھ اور خیبرپختونخوا میں 96ہزاراہلکار تعینات کیے جائیں گےآئی ایس پی آر
فریقین تمام تر توانائیاں بروئے کار لاکر انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ امن و امان کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر الیکشن کے دن پنجاب میں 3 لاکھ جبکہ خیبر پختونخوا میں 96 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے جن میں 2 لاکھ 60 ہزار پولیس، اسپیشل فورس، رینجرز اور قومی رضاکار شامل ہوں گے۔
لاہور اور پشاور میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے الگ الگ اجلاس ہوئے جس میں صوبائی آئی جیز، ہوم سیکریٹریز، ڈی جی رینجرز اور کورکمانڈرز سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں پنجاب میں سیکیورٹی پلان اورامن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ نے کہا فوج پرامن انتخابات کا انعقاد چاہتی ہے اس سلسلے میں الیکشن کے روز پنجاب میں 3 لاکھ سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے جن میں 2 لاکھ 60 ہزار پولیس، اسپیشل فورس، رینجرز اور قومی رضاکار شامل ہونگے جبکہ پنجاب میں 32000 فوجی جوان بھی الیکشن ڈیوٹیاں انجام دیں گے، تمام اہلکاروں کو اپنی پوزیشن پر پہنچا دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ کسی کو الیکشن نہ ہونے کا گمان نہیں ہونا چاہیے، فریقین تمام تر توانائیاں بروئے کار لاکر انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں۔
پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فوج کی زیر نگرانی بیلٹ پیپر کی ترسیل کا 92 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے، دیگر صوبوں میں بھی امن و امان کی صورت حال بہتر بنائی جارہی ہے، فوج پولنگ اسٹیشنز کے اندر تعینات نہیں ہوگی، اگر کہیں سے کوئی خطرہ اور اطلاع موصول ہوئی تو فوج رسپانس کرے گی ، فوج سول حکومت کی معاونت کے لئے آئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پورے ملک میں امن و امان کی صورتحال پر چیلنج کا سامنا ہے۔