الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹاف کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا
پولنگ عملہ پریذائیڈنگ افسران اور ریٹرننگ افسران کے علاوہ کسی کا حکم ماننے کا پابند نہیں، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹاف کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا جس کے مطابق انتخابی عملہ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ وابستگی کا اظہارنہیں کرے گا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پولنگ اسٹاف کا ضابطہ اخلاق پولنگ اسٹیشنوں کو ارسال کردیا گیا ہے، ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ پولنگ عملہ پریذائیڈنگ افسران اور ریٹرننگ افسران کے علاوہ کسی کا حکم ماننے کا پابند نہیں، عملہ کسی بھی سیاسی جماعت کا جھنڈا اور بیج نہ لگائے، صابطہ اخلاق میں ہدایت کی گئی ہے کہ انتخابی عملہ ووٹر کے ساتھ نرمی سے پیش آئے۔