انتخابات 2018 فافن 19 ہزار مشاہدہ کار تعینات کرے گا
الیکشن کمیشن نے منظوری دے دی،اجازت نامے جاری کرنے کی ہدایت
فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک ( فافن) عام انتخابات 2018کے مشاہدے کے لیے19ہزارتربیت یافتہ اورغیر جانبدار مشاہدہ کار تعینات کرے گا جو الیکشن کمیشن کے قائم کردہ 58 فیصد پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ وگنتی کے عمل کا مشاہدہ کریں گے۔
فافن50 سے زائد تنظیموں کانیٹ ورک ہے جو2008 سے انتخابات کا مشاہدہ کررہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی مشاہدے کے لیے فافن کی درخواست منظور کرتے ہوئے چاروں صوبوں کے الیکشن کمشنرزکوضابطے کی کارروائی پوری کرکے مشاہدہ کاروں کواجازت نامے جاری کرنے کی کی ہدایات دی ہیں۔
پنجاب بھر میں9554، سندھ 4225، خیبر پختونخوا بشمول فاٹا 3549، بلوچستان1117اوراسلام آباد میں 225 مشاہدہ کار انتخابی عمل کا مشاہدہ کرینگے جو پولنگ اسٹیشنوں کے گردانتخابی ماحول، سیاسی وانتخابی تشدد، ووٹنگ کے انتظامات،پولنگ بوتھوں میں ووٹنگ کے عمل،ووٹوں کی گنتی اورانتخابی نتائج کی تیاری کے مراحل کیساتھ ساتھ خواتین کوحقِ رائے دہی کے استعمال میں درپیش رکاوٹوں کابھی جائزہ لیں گے۔