بھارتی ریاست کرناٹک کے انتخابات میں کانگریس کامیاب بی جے پی کو شکست فاش

انتخابی نتائج کے مطابق کانگریس نے 223 کے ایوان میں 121 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔

ریاست کرناٹک کانگریس کاروایتی گڑھ سمجھی جاتی ہے تاہم 2008 کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے کامیابی حاصل کی تھی۔ فوٹو: اے ایف پی

بھارتی ریاست کرناٹک میں ہونے والے ریاستی انتخابات میں کانگریس نے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک میں ہونے والے ریاستی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ریاست کی باگ دوڑ ایک بار پھر کانگریس کے ہاتھ میں چلی گئی ہے۔ انتخابی نتائج کے مطابق کانگریس نے 223 کے ایوان میں 121 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔ بی جے پی اور جنتا دل نے 40،40 جبکہ دیگر جماعتوں کے حصے میں 17 نشستیں آئی ہیں۔

واضح رہے کہ ریاست کرناٹک کانگریس کا روایتی گڑھ سمجھی جاتی ہے تاہم 2008 میں ہونے والے ریاستی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے کامیابی حاصل کرکے اتحادی حکومت تشکیل دی تھی تاہم 5 برسوں کے دوران کرپشن کے کئی معاملات سامنے آنے کے بعد بھارتی جنتا پارٹی اور اس کے اتحادی اپنا مینڈیٹ برقرار نہیں رکھ سکے اور کانگریس ایک بار پھر ریاست میں اپنی حکومت قائم کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ بھارت میں عام انتخابات 2014 میں ہوں گے تاہم اس سے قبل کارناٹک کے انتخابات کو کافی اہمیت دی جارہی تھی۔
Load Next Story