ذکااشرف 4 سال کے لئے پی سی بی کے چیئرمین منتخب
چئیرمین کا انتخاب پی سی بی کی 12 رکنی گورننگ کمیٹی نے نئے آئین کے تحت کیا۔
چوہدری ذکا اشرف آئندہ 4 سال کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین منتخب ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین کا انتخاب پی سی بی کے 12 رکنی گورننگ کمیٹی کے اجلاس میں ہوا، انہیں اس عہدے پر پی سی بی کے نئے مجوزہ آئین کے تحت منتخب کیا گیا ہے۔
چوہدری ذکا اشرف اس عہدے پر 2011 سے ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، پی سی بی کے چیف پیٹرن صدر مملکت آصف زرداری نے انہیں اعجاز بٹ کی جگہ یہ ذمہ داریاں تقفویض کی تھیں تاہم آئی سی سی کی جانب سے رکن ممالک کو اس بات کا پابند کیا گیا تھا کہ کرکٹ بورڈز اپنے معاملات ایڈہاک بنیادوں کے بجائے آئینی اور جمہوری طریقے سے چلائیں، اسی تناظر میں پی سی بی کے چیئرمین کا انتخاب کیا گیا۔