کورین ماڈل نے خوبصورت نظرآنے کی خواہش میں اپنا چہرہ ہی بگاڑ ڈالا

ماڈل نے غیرقانونی طریقے سے "سلی کون" حاصل کرکے سرنج کی مدد سے اپنے چہرے کے اندر داخل کیا

ماڈل کے چہرے کو اپنی اصل جگہ پر واپس لانے کے لئے کئی آپریشن کرنے پڑیں گے اوراس کے بعد بھی اس بات کی گارنٹی نہیں دی جاسکتی کہ وہ اپنی اصل صورت دوبارہ حاصل کرلے گی ڈاکٹرز۔ فوٹو فائل

سابق کورین ماڈل نے ڈاکٹرز کی جانب سے مزید پلاسٹک سرجری کرنے سے انکار کے بعد خود ہی تجربات کرکے اپنے چہرے کا حلیہ ہی بگاڑ ڈالا۔


ایک رپورٹ کے مطابق "ہینگ می اوکو" نامی سابق جنوبی کورین ماڈل خوبصورت نظر آنے کےلیے پلاسٹک سرجریز کرانے کی عادی تھی تاہم ڈاکٹرز نے اس کے چہرے کی مزید پلاسٹک سرجری کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد ماڈل نے خود ہی اپنے چہرے کی پلاسٹک سرجری کرنے کی ٹھان لی، ماڈل نے غیرقانونی طریقے سے "سلی کون" حاصل کرکے سرنج کی مدد سے اپنے چہرے کے اندر داخل کیا تاہم اس کا دل جب اس سے بھی نہیں بھرا تو اس نے اپنی جلد کو مزید ملائم کرنے کے لئے کھانے کا تیل بھی اپنی چہرے کی جلد کے اندر داخل کردیا جس کی وجہ اس کے چہرے پر خوفناک حد تک سوجن آگئی۔

ڈاکٹرز کے مطابق ماڈل کے چہرے کو اپنی اصل جگہ پر واپس لانے کے لئے کئی آپریشن کرنے پڑیں گے اوراس کے بعد بھی اس بات کی گارنٹی نہیں دی جاسکتی کہ وہ اپنی اصل صورت دوبارہ حاصل کرلے گی۔
Load Next Story